قومی ویمنز ہاکی پلیئر کا آسٹریلین کلب سے معاہدہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی ویمنز ہاکی ٹیم کی رکن افشاہ نورین نے آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ کے کلب کینز سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری کھلاڑی بن گئی ہیں۔افشاہ قومی ٹیم کی فاورڈ ہیں جنہیں قومی ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور انہوں نے آسٹریلین کلب سے 3 ماہ کا معاہدہ کیا ہے اور اچھی کارکردگی کی صورت میں ان کے معاہدے میں تجدید کا قوی امکان ہے۔آسٹریلیا روانگی سے قبل افشاہ نے کہا کہ وہ غیرملکی لیگ میں ملک کی نمائندگ کے لیے بے چین ہیں، آسٹریلیا میں کھیلنا اعزاز کی بات ہے اور میں وطن واپسی پر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گی۔انہوں نے کہہا کہ مجھے امید ہے کہ وہاں سیکھنے کا موقع ملے گا اور میں اس تجربے کو واپس آ کر پاکستانی کھلاڑیوں میں منتقل کروں گی۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے افشاہ کسی غیر ملکی کلب کے لیے کھیلنے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہوں گی تاہم پہلی مرتبہ بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز گول کیپر رشنا خان کو حاصل ہے جنہوں نے گزشتہ سال سڈنی کے کلب سینٹ جیارج رینڈوک سے چھ ماہ کا معاہدہ کیا تھا۔

error: Content is protected !!