لارڈز ٹیسٹ میں فتح،،سرفراز احمد نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز کےتاریخی گرائونڈ پر کھیل کی موجد ٹیم کو 9وکٹ سے شکست فاش دیدی ،اس فتح کے ساتھ ہی سرفراز احمد نے ایک اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔گرین کیپ کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد لارڈز کے میدان پر ٹیست میچ جتوانے والے پانچویں کپتان بن گئے ہیں۔سرفراز احمد سےق بل انگلینڈ کو لارڈز کے گرائونڈ پر شکست دینے والے سابق کپتانوں میں عمران خان ، جاوید میانداد ،وسیم اکرم اور مصباح الحق کے نام شامل ہیں۔کرکٹ کے گھر پر پاکستانی کھلاریوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے تینوں شعبوں میں میزبان ٹیم کی اینٹ سے اینٹ بجادی ۔انگلش ٹیم نے پاکستان کو دوسری اننگز میں جیت کےلئے 64رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا ۔

error: Content is protected !!