ایشین گیمز،پاکستان سپورٹس بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز کی تیاری کیلئے قومی ٹریننگ کیمپوں کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اورقومی سپورٹس فیڈریشنوں کے ساتھ اجلاس بلانے کافیصلہ کرلیا، پی ایس بی غیرالحاق شدہ فیڈریشنوں کو سپانسر نہیں کرے گا ۔پی ایس بی کے ترجمان محمد اعظم ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی اواے نے ایشین گیمز کی تیاری کیلئے مختلف کھیلوں کے قومی ٹریننگ کیمپ فائنل کرنے کیلئے اجلاس بلانے کیلئے کہاتھا جس کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیاہے اوریہ اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے جس کی حتمی تاریخ کااعلان ایک دوروز میں کردیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایشین گیمز میں بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ الحاق شدہ فیڈریشنوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مالی معاونت فراہم کرے گا، تاہم ایسی فیڈریشنز جن کاابھی پی ایس بی کے ساتھ الحاق نہیں ہوا، انہیں ایشین گیمز کیلئے سپانسر نہیں کیا جائے گا۔ اعظم ڈار نے بتایا پی ایس بی نےآرچری کاکیمپ بھی ختم کردیاہے اورآئندہ صرف الحاق شدہ فیڈریشنوں کاکیمپ لگایا جائے گا۔

error: Content is protected !!