نیپال کی ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم رواں سال پاکستان کا دورہ کریگی


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)نیپال کی ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم رواں سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اپنے دورے کے دوران وہ پاکستان کی ویمنز خواتین ٹیم کے ساتھ 5 ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایاکہ اس حوالے سے نیپال کے بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین میجر پاون گیمرے اور پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے درمیان دورے کے حوالے سے بات چیت ہوچکی ہے۔نیپال کی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم رواں سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اپنے دورے کے ساتھ وہ پاکستان بلائنڈ خواتین کے ساتھ 5 ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان میچوں کی سیریز پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوگی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے مطابق پہلی مرتبہ قومی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 30 جون سے 5 جولائی تک ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 25 سے 30 خواتین کھلاڑی آفیشلز شرکت کریں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے قومی بلائنڈ خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے سابق کوچ نفیس احمد کو قومی خواتین کھلاڑیوں کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ وہ کھلاڑیوں کو ایبٹ آباد میں جدید اور اعلی معیار کی تربیت دیں گے۔ واضح رہے کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ نفیس احمد کی کوچنگ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سال 2002 اور 2006 کے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں کامیابی حاصل کی تھی جس کی وجہ سے انہیں قومی خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔

error: Content is protected !!