پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 35لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ جاری

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 35لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ جاری کر دی گئی جس کے بعد غیر ملکی کوچ کو تنخواہ کی ادائیگی کیلئے فیڈریشن نے سکھ کا سانس لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے تحریری طور پر درخواست کی تھی کہ ہاکی فیڈریشن کو اپنے معاملات چلانے کیلئے سالانہ 35لاکھ روپے کی گرانٹ فوری جاری کی جائے جس پر وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو بجٹ کا تیسرا کوارٹر ملنے پر پی ایس بی نے ہاکی فیڈریشن کو گرانٹ جاری کر دی ۔

error: Content is protected !!