ویمن ٹی 20 ایشیا کپ:پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے دی

ملائیشیا: (سپورٹس لنک رپورٹ) ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 8 وکٹ سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا، کل بنگلا دیش کے ساتھ جوڑ پڑے گا۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

قومی ٹیم نے تھائی حریف کا 68 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ ثناء میر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیانا بیگ، نشرہ سندھو، ندا ڈار اور کائنات امتیاز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم کی بلے باز منیبہ علی اور کپتان بسمہ معروف 6،6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ ناہیدہ خان 38 اور جویریہ خان نے 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ایونٹ میں ٹیم پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان مقابلہ 4 جون کو ہوگا۔

 

error: Content is protected !!