عالمی کپ،میسی اور نیمار کے ہر گول پر کیا ہوگا،،بڑی خبر آگئی


نیویارک:(سپورٹس لنک رپورٹ) مشہور امریکی کمپنی ماسٹر کارڈ نے اعلان کیا ہے کہ ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر لیونل میسی اور برازیل کے سپر اسٹار نیمار کے ہر گول پر وہ بھوکے بچوں کو کھانا کھلائیں گے۔فٹ بال کی دنیا کے دو عظیم کھلاڑی لیونل میسی اور نیمار جونیئر ہر گول سکور کرنے پر ہزاروں بھوکے بچوں کے پیٹ بھرنے کا سبب بنیں گے۔ماسٹر کارڈ نے اعلان کیا ہے کہ اب سے 2020 تک نیمار جونیئر اور میسی جب بھی گول کریں گے تو وہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت ان کے ہر گول کے عوض کمپنی لاطینی امریکا اور کریبیئن ریجن میں 10 ہزار طالبعلم بچوں کو مفت کھانا فراہم کرے گی۔دونوں عظیم کھلاڑیوں نے اس مہم میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان بچوں کے لیے مزید اور کچھ کرنا چاہتے ہیں۔تاہم میسی اور نیمار کا اس مہم کا حصہ ہونے کے باوجود عوامی سطح پر ماسٹر کارڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تشہیری مہم قرار دیا ہے۔ایک شخص نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر ماسٹر کارڈ کے پاس اتنا ہی پیسہ ہے تو ویسے ہی دے دیں۔ بھوکے بچوں کی قسمت کا فیصلہ ارب پتی فٹبالرز پر نہ چھوڑیں۔ایک اور شخص نے لکھا کہ یہ ایک بدترین طریقہ ہے۔ بھوکے بچوں کو تو کسی بھی صورت کھانا دینا چاہیے۔دوسری جانب چند شائقین نے ان تحفظات کا اظہار کیا کہ اس مہم کے نتیجے میں دنیا کے دو بہترین فاورڈز پر ورلڈ کپ میں دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

error: Content is protected !!