پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارشدستارکی والدہ سپردخاک

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارشدستار کی والدہ محترمہ کو گذشتہ روز فیصل آباد میں سپردخاک کردیاگیا ہے ارشد ستار کی والدہ کی وفات پر پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمودچوہدری ، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے چیئرمین عاقل شاہ، پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب، سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر، پاکستان آرچڑی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان، فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد اورقومی ٹیم کے ہیڈکوچ استاد محمد انور نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

error: Content is protected !!