پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام رمضان سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں ایتھلیٹکس کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے مقابلوں کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹرجنرل سپورٹس جنید خان نے کیا ان کے ہمراہ ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ ، اے ڈی سپورٹس نعمت اﷲ مروت، اے ڈی ڈویلپمنٹ منیر عباس ، انٹر نیشنل ایتھلیٹ محمد شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ایتھلیٹکس مقابلوں کے افتتاحی روز 4×100 ریلے میں جے ایس اکیڈمی کے اسد ، ہلال ، عزت اور عابد علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، اختشام ، نعمان ، جہانزیب اوراسامہ نے دوسری جبکہ ایم ایس اکیڈمی کے سلمان ، منظور اور سبحان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
سومیٹر ریس میں محمد شاہ اکیڈمی کے محمد سمیع نے پہلی قاسم نے دوسری اور جے ایس اکیڈمی کے جہانزیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 4×200 ریلے ریس میں جے ایس اکیڈمی کے لقمان ، شہزاد ، آصف اور وہاب نے پہلی پوزیشن حاصل کی ،سبیل قاری مراد، پارس جان اور عبدالرحمان نے دوسری پوزیشن جبکہ ایوب ، نعیم ، فواد اور ظہور نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ،آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے ۔