ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ،پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیدی

کوالالمپور(سپورٹس لنک رپورٹ ) ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم نے ملائیشیا کو 147 رنز کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔کوالالمپور میں پاکستان خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 5 وکٹیں گنوا کر 177 رنز بنائے۔ کپتان بسمہ معروف نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔


مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ملائشین ٹیم پر اعتماد کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی، پوری ٹیم صرف 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، نِدا ڈار نے زبردست آل راؤنڈ پرفارمنس دکھاتے ہوئے نہ صرف اکتالیس رنز بنائے بلکہ چار وکٹیں بھی حاصل کیں۔

error: Content is protected !!