عالمی کپ سے قبل ارجنٹائن کو بڑا دھچکا

بیونس آئرس(سپورٹس لنک رپورٹ) فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے چند دن قبل ارجنٹائن کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور مڈ فیلڈر مینوئل لانزینی فٹنس مسائل کے باعث فٹ بال ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے روس میں ہو رہا ہے جہاں ارجنٹائن کو گروپ ڈی میں آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجیریا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد مینوئل کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔لانزینی ٹریننگ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے اور ان کے متبادل کھلاڑی کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔ارجنٹائن کی ٹیم 16 جون کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

error: Content is protected !!