ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹونٹی،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

کوالمپور: (سپورٹس لنک رپورٹ) ویمن ایشیا کپ ٹی ٹونٹی میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، بھارتی ٹیم نے 73 رنز کا ہدف 3 وکٹوں پر پورا کرلیا۔پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی بھارت کے خلاف ناقص پرفارمنس کا سلسلہ نہ رکا، قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 72 رنز بنا سکی۔بھارتی ٹیم بیٹنگ کیلئے آئی تو ابتدائی 2 وکٹوں کا نقصان جلدی برداشت کرنا پڑا، سمرتی مندھانا اور ہرمن پریت کور نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

error: Content is protected !!