پہلا ون ڈے،جنوبی افریقہ کی خواتین نے انگلش ٹیم کو قابو کرلیا


ورسسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ نے3میچز پر مشتمل ویمنز ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ۔انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 50اوورزمیں 9وکٹوں کے نقصان پر 189رنز بنائے ،کیتھرین برینٹ نے 98گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے 72رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،انگلینڈ کی 6بلے باز دہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکیں ،شبنم اسماعیل اور آیابونگا خاکا نے 3،3وکٹیں حاصل کیں ۔جنوبی افریقہ نے لیزلے لی کے 92اور میگنون ڈو پریز کے 36ناقابل شکست رنز اور ڈین وان نیکرک کے 58رنز کی بدولت 45.3اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 193رنز بنا کر میچ جیت کر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔انیا شرب سول نے 2وکٹیں لیں ۔

error: Content is protected !!