ہمارے سپنرز بھارت سے بہتر،افغان کپتان

بنگلور (سپورٹس  لنک رپورٹ )افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر ستانکزئی کہناہے کہ اولین ٹیسٹ میں بھارت پر سپنرز کی مدد سے غلبہ پانے میں کامیاب ہوجائیں گئے ،ہمارے سپن باؤلر ز بھارت کے سپنرز سے بہت بہتر ہیں اور میدان میں بلے بازوں کو ڈھیر کرنے کی ہمت رکھتے ہیں ،ہماری ٹیم نوجوا ن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ہم جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔افغانستان اپنا اولین ٹیسٹ15جون سے بنگلور میں کھیلے گا ،ایسے میں افغانی کپتان اصغر ستانکزئی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ ہم پہلی بارٹیسٹ کھیلنے کیلئے میدان میں اترینگے اوروہ بھی ٹیسٹ کی نمبرون کیخلاف لیکن ہم میں اعتماد کی کمی نہیں ہے ،ہمارے سپنرز ہمار ا موثر ہتھیارہیں ان سے ہی ہم بھارت کا شکار کرینگے ۔راشدخان ،مجیب الرحمن ،محمد نبی،امیر حمزہ ،رحمت شاہ اورظاہر خان بھارت کے ورلڈ رینک 4اور 5نمبر ز کے باؤلر رویندراجدیجا اور ایشون سے کہیں بہترہیں ،یہی چیز ہمیں مضبوط بناتی ہے ۔بنگلور ٹیسٹ میں لیگ سپنر راشد خان ،مسٹری سپنر مجیب الرحمن ،بائیں بازوکے رسٹ سپنر ظاہر خان اور بائیں ہاتھ کے آرتھوڈکس سپنر امیر حمزہ کے ساتھ ایسا جادو چلائیں کہ بھارت حیران ہوجائے گا ۔راشدخان ،مجیب الرحمن اور محمد نبی دنیا میں محدوداوورز کے میچز میں پہلے ہی اپنا جادو چلا چکے ہیں ۔افغان وکٹ کیپر محمد شہزاد کا کہناہے کہ ان سپنرز کی مدد سے بھارت کو اپ سیٹ شکست دینگے اور یہ بہت مشکل نہیں ہے ۔

error: Content is protected !!