اسپین کے رافیل نڈال نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیرس (سپورٹس لنک  رپورٹ)ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے فائنل میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔پیرس میں جاری گرینڈ سلیم ٹینس کے فائنل میں رافیل نڈال نے کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے فائنل میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ نڈال نے 4-6، 3-6 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کی۔رافیل نڈال نے ریکارڈ گیارہویں مرتبہ فرنچ اوپن کے فائنل میں فتح حاصل کی ہے۔ ویمنز سنگلز کا ٹائٹل رومانیہ کے سیموہیلپ نے جیتا۔

error: Content is protected !!