پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کے فاتح باکسرز کیلئے عید ملن پارٹی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب، پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن میں میڈلز حاصل کرنے والے باکسر کو عید ملن پارٹی دے گاجس میں باکسرز کونقد انعامات دیئے جائیں گے، تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان ہوں گے، یہ بات انہوں نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہی، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی نے مزید کہا کہ پنجاب اوپن انٹر ڈویژن باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد سے نوجوان باکسرز کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، پنجاب بھر سے باکسرز نے جوش و خروش سے چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور مقابلے جیتے، عالمی باکسر عامر خان تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر برطانیہ سے تشریف لائے تھے، سپورٹس بورڈ پنجاب کامیاب باکسرز کے اعزاز میں عیدالفطر کے بعد عید ملن پارٹی دے گاجس میں کامیاب باکسرز کو نقد انعامات دیئے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ 25 لاکھ 62 ہزارروپے میڈلز حاصل کرنے والے باکسرز میں تقسیم کئے جائیں گے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور باکسرز میں نقد انعامات تقسیم کریں گے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے باکسرز کو 50ہزار، سلور میڈل لینے والے کو 25اور برانز میڈل جیتنے والے کو 12ہزار روپے کے کیش انعامات دیئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!