پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں جاری چیلنج کپ ہاکی ٹورنامنٹ پشاور لائنز کی ٹیم نے جیت لیا گزشتہ روز ٹورنامنٹ کا فائنل پشاور لائنز اور گرین کی ٹیموں کے درمیان منعقد ہوا اس موقع پر ڈی جی سپورٹس جنید خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد سعید خان ‘صدر سید ظاہر شاہ ‘سیکرٹری جنرل حاجی ہدایت اللہ خان ‘ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ ‘انٹرنیشنل کوچز یاسر اسلام ‘سید ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں فائنل انتہائی سنسنی خیز ہوا جس میں پہلے دو منٹ میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا ‘پہلے ہاف کے ختم ہونے پر پشاور لائنز کو 2-1 گول سے برتری حاصل تھی‘اختتامی لمحات میں پشاور گرین کے کپتان ہارون الرشید نے گول کرکے میچ دو دو گول سے برابر کر دیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنلٹی سٹروکس ملے جس پر دونوں ٹیموں نے تین تین گول کئے اور میچ برابر رہا اس کے بعد سڈن ڈیتھ پنلٹی سٹروکس پر پشاور لائنز نے پشاور گرین کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی ٹورنامنٹ ایک ہفتے تک جاری رہا جس میں دس ٹیموں میں 150 سے زائدکھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی ‘اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں پشاور لائنز نے پشاور بلیو کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دی جس میں ہارون، امجد اور فواد نے ایک ایک گول کیاجبکہ پشاور بلیوکی طرف سے ضیاء الرحمان نے گول کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور گرین نے پشاور ٹائیگرز کو دو کے مقابلے تین گول سے ہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ،پہلے ہاف میں دو نوں ٹیمیں دو دو گول سے برابر رہیں ‘کھیل کے آخری لمحات میں پشاور گرین کی طرف سے شان نے گول کرکے میچ میں تین دو سے کامیابی حاصل کی تھی فائنل کے اختتام پر ڈی جی سپورٹس جنید خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ڈی جی سپورٹس نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالے ہر کھلاڑی کو نقد انعامات بھی دئیے اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام کھیلوں کے ساتھ ہاکی کے فروغ و ترقی کے لئے بھی بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم سمیت صوبہ بھر کے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن اور ٹرف بچھانے کے لئے بجٹ مختص کئے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں کٹس ‘ہاکیاں اور دیگر سامان بھی فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں جس سے ہاکی صوبے میں ترقی کررہی ہے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے اپنے خطاب میں ڈی جی سپورٹس جنید خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع اور سہولتیں مل رہی ہیں جس کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور ہمارے کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام روشن کریں گے۔
صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں ہاکی کے معیار میں مزید بہتری آئی ہے اور یہ ان اقدامات کا نتیجہ ہے جو ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ خیبر پختونخوا جنید خان کررہے ہیں گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انڈر23 گیمز سمیت دیگر مقابلوں اور ٹورنامنٹس میں ہاکی کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کوکٹس سے نوازا گیا اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو ہاکی کٹس ‘شوز اوردیگر سامان ھی دئیے گئے جس سے کھلاڑیوں کے دیرینہ مطالبات پورے ہوئے ہیں ایک سوال کے جواب میں سید ظاہر شاہ نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے سکالر شپس سمیت دیگر حوصلہ افزائی انعامات کا آغاز بھی ڈی جی سپورٹس کی مرہون منت ہے اور آنے والے وقت میں یہی کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ایک سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس جنید خان کی کاوشوں سے تحصیل سطح کے 50 گراؤنڈز بن گئے ہیں اور جون کے آخر تک یہ تعداد 60 ہو جائے گی۔ ان ڈور گیمز ہال حیا�آآباد سپورٹس کمپلیکس، ہنگو اور مردان میں ہاکی ٹرفس کی تنصیب، بنوں، کوہاٹ اور ڈیر اسماعیل خان میں اتھلیٹکس ٹریکس کی تنصیب وغیرہ شامل ہیں ان30 منصوبوں پر مجموعی طو رپر 72کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اب ایک جامع پیکیج کے تحت میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو تعلیمی وظائف دیئے جارہے ہیں جس کا آغاز 2016ء میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو وظائف کی فراہمی سے کر دیا گیا ہے ‘انٹرنیشنل کوچ سید ضیاء الرحمان بنوری نے کھیلوں کے فروغ و ترقی اور خاص طور پر ہاکی کے لئے کئے جانیوالے اقدامات پر ڈی جی سپورٹس جنید خان کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ہاکی کے فروغ و و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے‘ہاکی آسٹروٹرف اور ٹارٹن بچھانے بارے ان کا کہنا تھا کہ اسلامیہ کالج کی کھیلوں کے حوالے سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،اسلامیہ کالج سمیت کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہاکی ٹرف بچھائی جائیں گی۔85لاکھ روپے کی لاگت سے ٹرف کلیننگ مشنری منگوائی گئی ہے ہر ٹرف گراؤنڈ کی الگ مشینری ہو گی جو وہاں مستقل رہے گیبنوں، ڈیرہ اسماعیل خان،کوہاٹ میں ٹارٹن ٹریک بچھانے اور پشاور میں ٹریک کی تبدیلی پر مجموعی طور 360 ملین روپے خرچ کئے جارہے ہیں بنوں میں ٹرف کی تنصیب تقریباً مکمل ہے جس پر ساڑھے پانچ کروڑ روپے لاگت آئی ہے اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ اور چارسدہ میں ٹرف کی تنصیب پر 352.125 ملین روپے خرچ کئے جارہے ہیں جس کے بہترین نتائج سامنے آئینگے۔