31واں آغا خان جیم خانہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا فاٸنل جمعرات کو کیھلا جاۓگا

 کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) 31واں آغا خان جیم خانہ  رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا فایٸنل آج مورخہ 14 جون بروز جمعرات دوپہر 1 بجے آغا خان جیم خانہ کرکٹ گراٶنڈ کے سبزہ زار پر کیھلا جاۓگا۔  فایٸنل میں شہر کراچی میں ھونے والے مختلف رمضان ٹورنامنٹس میں بیشتر ٹورنامنٹ کے فایٸنل اور سیمی  فایٸنلز میں موجود فیوریٹ قاسمی جیمخانہ کا ٹاکرا رمضان ٹورنامنٹس میں نووارد اور اپنے شاندار کیھل سے حیران کنُ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی آغا اسٹیل سے ھوگا۔ کرکٹ کنوینر آغا خان جیم خانہ میر افضل بیگ کے اعلامیٸے کے مطابق ٹورنامنٹ کی تقریبِ تقسیمِ انعامات فائنل میچ کے اختتام پر گراٶنڈ پر ہی دوپیر 1بجے منعقد ھوگی۔اس موقع ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق مہمانِ خصوصی ھونگے اور فایٸنلسٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات و اسناد تقسیم کرینگے ۔ تقریب میں چیٸرمین آغا خان جیمخانہ سلطان علی خیمانی، اعزازی سیکریٹری اے کے جی عبدالخالق پسنانانی، سینٸر ممبر فایٸنناس الامین تریانی  کے علاوہ اسپورٹس سے وابںسطہ دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کرینگی۔
error: Content is protected !!