عالمی کپ فٹبال،،یوراگوئے نے مصر کو شکست دیدی

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ) روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے دوسرے میچ میں یوروگوئے نے مصر کو ایک صفر سے شکست دے دی ہے۔مصر اور یوروگوائے کی ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کھیل کے 84 ویں منٹ میں یوروگوئے نے گول کر کے برتری حاصل کی جو آخری وقت تک برقرار  رہی۔ مصر کی ٹیم کا یہ تیسرا ورلڈ کپ ہے اور پہلی مرتبہ مصری ٹیم 1990 کے ورلڈ کپ کا حصہ بنی تھی جب کہ یوروگوئے کی ٹیم اپنا 13واں ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ اگست 2006 میں ٹاکرا ہوا جس میں یوروگوئے نے مصر کو 0-2 سے شکست دی تھی۔یاد رہے کہ گروپ اے میں شامل دیگر دو ٹیموں روس اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا ایونٹ کا افتتاحی میچ روس کے نام رہا جس نے مہمان ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔گروپ بی میں شامل مراکش کی ٹیم ایران سے ٹکرائے گی اور مقامی وقت کے مطابق میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں کبھی بھی مدمقابل نہیں آئیں۔آج کھیلا جانے والا تیسرا اور اہم میچ پرتگال اور اسپین کے مابین کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا اور پاکستان میں یہ میچ رات 12 بجے دیکھا جاسکے گا۔دونوں ٹیمیں ایونٹ کی مضبوط ٹیمیں سمجھتی جاتی ہیں جو آخری مرتبہ 2010 میں مدمقابل آئیں جس میں اسپین نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔

error: Content is protected !!