کراچی ہاکی دیکھ کر 1970کا زمانہ یاد آگیا،منظور الحسن

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان کے سابق کپتان مایہ ناز فل بیک اولمپیئن منظورالحسن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر جنید علی شاہ کی قیادت میں کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین اور انکی پوری ٹیم نے کراچی میں ایک بار پھر ہاکی کو زندہ کردیا ہے.کراچی ہاکی دیکھ کر مجھے اپنا 1970 کا زمانہ یاد آگیا ہے جب ہم کراچی آتے تھے تو یہاں ہاکی اسکی طرح ہوتی تھی.انہوں نے کہا کہ کے ایچ اے صدت ڈاکٹر جنید علی شاہ اور سیکریٹری حیدر حسین نے کراچی ہاکی کو فروغ دینے کیلئے نہ صرف کراچی ہاکی کمپلیکس میں کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کیں بلکہ لاتعداد ایونٹس بھی منعقد کرائے.کھلاڑیوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹ میں ملازمتیں دلائیں.یہ ایک احسن اقدام ہے.پاکستان ہاکی فیڈریشن کو چائیے تھا کے ایچ اے کو ہاکی کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے مگر اسکے برعکس پی ایچ ایف صدر و سیکریٹرک نے موجودہ کے ایچ اے کے سامنے متوازی ایسو سی ایشن کھڑی کردی.پی ایچ ایف کے اس اقدام سے کراچی ہاکی کا دوبارہ بیڑہ غرق ہونے کا اندیشہ ہے.جو کہ کراچی ہاکی کیلئے کسی صورت ٹھیک نہیں.

error: Content is protected !!