ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: چندی مل کیخلاف چارج شیٹ جاری

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکن کپتان چندی مل کے خلاف چارج شیٹ جاری کردی۔سینٹ لوشیا میں جاری سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز امپائرز کی جانب سے سری لنکن بالرز پر مبینہ بال ٹیمپرنگ کا الزام لگاتے ہوئے گیند تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔امپائرز نے گیند تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ میزبان ٹیم کو 5 پنالٹی رنز بھی دیئے جس پر سری لنکن ٹیم احتجاجاً میدان سے باہر چلی گئی تھی۔ میچ ریفری کے اس معاملے میں کود پڑنے پر سری لنکن ٹیم میدان میں واپس آئی تھی جس کے بعد اب آئی سی سی نے سری لنکن ٹیم کے کپتان دنیش چندی مل کے خلاف چارج شیٹ جاری کردی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق دنیش چندی مل آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کےمرتکب قرار پائے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 253 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے جواب میں میزبان ٹیم 300 رنز پڑ ڈھیر ہوگئی تاہم مہمان ٹیم کو تیسرے روز دوسری اننگز میں 13 رنز کی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ بھی بال ٹیمپرنگ کے الزامات کی نذر ہوگیا تھا۔

error: Content is protected !!