عالمی کپ فٹبال،روس اور یوراگوئے دوسرے مراحل میں داخل

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ )لوئس سواریز کے گول کے باعث یوروگوائے نے سعودی عرب کو 1-0 سے ہراکر ناک آؤٹ اسٹیج کے لیے کوالیفائی کرلیا۔روسٹو اون ڈون میں کھیلے گئے میچ میں یوروگوائے کی فتح نے روس کی بھی اگلے راؤنڈ میں شرکت یقینی بنادی ہے۔گروپ اے میں مسلسل شکستوں کے باعث سعودی عرب اور مصر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ناک آؤٹ مرحلے میں روس اور یوروگوائے کا مقابلے گروپ بی کی ٹاپ دو ٹیموں سے ہوگا۔ یہ ٹیمیں ایران، پرتگال یا اسپین میں سے کوئی دو ہوں گی۔پہلے ہاف کے درمیان میں یوروگوائے کے کھلاڑی سواریز نے اپنی ٹیم کو برتری دلوادی۔ سعودی ٹیم نے گول اسکور کرنے کی کوشش کی تاہم یوروگوائے پر حملہ کا بہترین انداز میں دفاع کیا۔اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں پرتگال نے مراکش کو 1-0 سے شکست دی تھی۔

error: Content is protected !!