ننھی کوہ پیما سلینہ کا نیا کارنامہ

ایبٹ آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)نوسالہ ننھی پاکستانی کوہ پیما سلینہ خواجہ نے پاکستان کیلئے ایک اور کارنامہ کردکھایا اور 6050 میٹر بلند منگلی سر چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق حوصلہ بلند ہو تو کوئی چیز مشکل نہیں ہوتی، باہمت اور پاکستان کا فخر ننھی سلینہ نے کم عمری میں ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ایبٹ آباد سے تعلق رکھنی والی نو سالہ سیلینہ خواجہ دنیا کی تیسری 6050 میٹر بلند ترین چوٹی منگلی کو سر کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل سلینہ خواجہ نے 5765 میٹر بلند کوزہ سر چوٹی بھی سر سر کرکے عالمی ریکارڈ بنا چکی ہے۔سیلینہ خواجہ نے بلند وبالاچوٹیاں اپنے والد کی مدد سے سر کی ہیں اس ننھی پری کے حوصلے بھی پہاڑوں کی طرح بلند ہیں۔کم عمر کوہ پیما سلینہ خواجہ کی تربیت ان کے والد نے خود کی ہے، انہوں نے سلینہ کی لگن اور شوق کو دیکھتے ہوئے کو خطروں سے کھیلنے کی تیاری کیلئے گھر میں ہی فٹنس کلب بنا کر دے دیا۔اس کم عمر کوہ پیما کی اگلی منزل دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کرنا ہے تاکہ یہ منفرد اعزاز بھی پاکستان کے نام کرسکے۔

error: Content is protected !!