قومی ٹیم آئندہ ماہ ایشین جوجسٹوچیمپئن میں شرکت کرے گی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل ریفری اور پاکستان جوجسٹو فیڈریشن کے ایسوسی ایٹس سیکرٹری طارق علی نے کہا ہے کہ پاکستان جوجسٹو ٹیم ایشین سطح پر میڈل جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، قومی ٹیم آئندہ ماہ قازقستان میں ایشین جوجسٹو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گفتگو میں کیا۔ طار ق علی نے کہا کہ بطور انٹرنیشنل ریفری کی حیثیت سے آپ کی اپنی کارکردگی بہتر ہوتی ہے اس کے ساتھ قومی ٹیم کو اپنی طریقے سے انٹرنیشنل ایرینا میں اپنے پلیئرز کو کھیل کی آگاہی بھی بہتر انداز میں دے سکتے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان نے بنکاک میں ختم ہونے والی تھائی لینڈ اوپن ورلڈ رینکنگ جوجسٹو 2018ءمیں پہلی مرتبہ شرکت کی اور دو سلور اور ایک برانز میڈل سمیت مجموعی طور پر تین میڈلز جیتے۔

error: Content is protected !!