ون ڈے کی عالمی درجہ بندی،پاکستان کی درجہ بہتری


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کے خلاف پانچ صفرکی کلین سوئپ شکست نے آسٹریلیاکوآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چھٹے نمبرپردھکیل دیاجبکہ پاکستان ایک درجہ ترقی کرکے پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیاہے۔آسٹریلیاپہلی بار انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پانچ صفرسے کلین سوئپ شکست سے دوچارہوگیا۔اس ناکامی نے آسٹریلیاکوآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بدترین چھٹی پوزیشن پردھکیل دیا۔ پاکستان ایک درجہ ترقی پاکرپانچویں پوزیشن پر فائز ہوگیا۔آسٹریلیا کوتنزلی سے بچنے کیلئے سیریز میں صرف ایک فتح درکار تھی تاہم تمام میچز میں ناکامی نے آسٹریلیا کے چارپوائنٹس کم کردیئے۔ وہ پورے100پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پرچلاگیا۔پاکستان 2پوائنٹس کے فرق سے پانچویں اوربنگلہ دیش 7پوائنٹس کی کمی سے ساتویں نمبر پرموجود ہیں۔انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے کرکٹ کی نمبرون ٹیم ہے۔بھارت، جنوبی افریقااور نیوزی لینڈ بالترتیب دوسری ،تیسری اورچوتھی پوزیشن پربرقرار ہیں۔

error: Content is protected !!