گراس کورٹس پر فیڈرر کی فتوحات کے سلسلے کو بریک

ہیلے جرمنی (سپورٹس لنک رپورٹ) سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کی گراس کورٹس پر مسلسل 20 فتوحات کا سلسلہ رک گیا۔ گیری ویبر اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں انہیں کروشیا کے غیرمعروف کھلاڑی بورنا کروئچ کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔ یہ بورنا کا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل ہے۔ دوسری جانب سلواکیہ سے تعلق رکھنے والی پیٹرا کوویٹوا نے میگڈالینا ربریکووا کو تین سیٹ کے سخت مقابلے میں زیر کرکے برمنگھم کلاسک ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ ان کی رواں سیزن میں پانچویں ٹرافی ہے۔

error: Content is protected !!