ورلڈکپ :36میچز میں 94گول


ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فیفا ورلڈ کپ 2018میں اب تک کل 36میچز کھیلے جاچکے ہیں اور مجموعی طور پر94گول ہوئے ہیں ۔انگلینڈ کے کپتان ہیری کین 5گول کرکے گولڈن بوٹ کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں جبکہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اوربلجیم کے رومیلو لوکاکو4،4گول کرکے دوسرے ،سپین کے ڈیاگو کوسٹا اور روس کے ڈٰینس چیری شیف 3،3گول کرکے تیسرے نمبر پرہیں۔آسٹریلیاکے مائل جیڈینک ،بلجیم کے ایڈن ہیزرڈ،برازیل کے فلپ کوٹنہیو،کروشیاکے لیوک موڈرک ،مصرکے محمد صالح ،انگلینڈ کے جان سٹونز،نائجیریا کے احمد موسیٰ ،روس کے آرٹم ڈیزوبااور یوروگوئے کے لوئیس سواریز نے دو،دو گول گئے ہیں۔

error: Content is protected !!