آسڑیلیا کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز،ٹی ٹونٹی میں بھی شکست

برمنگھم (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ نے واحد ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 28رنز سے شکست دے دی ۔آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنیوالی انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں پر 221رنز بنائے ۔جوزبٹلرنے 61رنز کی اننگز کھیلی جبکہ الیکس ہیلز 49اورجیسن روئے 44رنز بناکر قابل ذکر رہے ۔جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 19.4اوورز میں 193رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ۔آرون فنچ کی 84رنز کی شاندار اننگز رائیگاں گئی ۔کرس جورڈ ن اور عادل رشید نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایاجبکہ پلنکٹ نے 2بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

error: Content is protected !!