عامر خان کے نئے مقابلے کے حریف اور تاریخ کا اعلان

برمنگھم (سپورٹس لنک رپورٹ) باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر رنگ میں اترنے کو تیار ہیں، وہ ستمبر میں ورلڈ نمبر 10 کولمبیا کے سیموئیل ورگاس کے خلاف مقابلے لڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق دونوں باکسرز 8 ستمبر کو ایرینا برمنگھم میں مد مقابل ہوں گے، جس کا باقاعدہ اعلان دونوں باکسرز کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔عامر خان نے اپریل میں ہونے والی فائٹ میں مد نقانل فل گریکو کو صرف 39 سیکنڈز میں ناک آوٹ کر دیا تھا۔عامر خان نے امید کا اظہار کیا کہ برمنگھم کے شائقین بھی آخری فائٹ جیسے جوش اور فائر ورکس سے اینٹرٹین ہونگے۔باکسر کا کہنا تھا کہ ورگاس مضبوط حریف ہے جو دنیا کے ٹاپ باکسرز کے ساتھ مقابلہ کر چکا ہے۔پریس کانفرنس میں عامر خان کے والد شاہ خان اور اہلیہ فریال مخدوم بھی موجود تھیں۔

error: Content is protected !!