کوٹری(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان بورڈز ہاکی ٹیم انٹرنیشنل دورےپر لاہور ایئرپورٹ سے ازبکستان روانہ ہوگئی ہے.چیئرمین پاکستان انٹر بورڈز کمیٹی کے زیر اہتمام بنوں اور لاڑکانہ بورڈز کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن عبدالطیف اور محمد رمضان جمالی کی نگرانی میں اسلام آباد میں جاری پاکستان بورڈز ہاکی کیمپ دو روز قبل اختتام پزیر ہوگیا تھا اور حتمی ٹیم کا اعلان کیا گیا.ٹیم میں سندھ سے 2 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہیں جن میں علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج و ایور گرین کلب کوٹری اور تعلیمی بورڈ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والےکھلاڑی سردار چانڈیو,لاڑکانہ بورڈ کے کھلاڑی عبدالقادر اور ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن و سیکریٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن محمد رمضان جمالی اور بنوں بورڈ کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن بطور آفیشل شامل ہیں.
کوٹری کے باصلاحیت جونیئر ہاکی اسٹار سردار خان چانڈیو ہاکی کے مستقبل کے لیئے قیمتی سرمایہ اور ہمارے لیئے باعث فخر ہیں.وہ ہاکی کے میدانوں میں مسلسل اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر سیلیکٹرز کی توجہ حاصل کررہے ہیں اور ہمیشہ توقعات پر پورا اتر کر ہم سب کا نام روشن کررہے ہیں.انکی گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی ہوئی سیلیکشن پر کوٹری ضلع جامشورو میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. سردار چانڈیو نے لاہور سے ازبکستان روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ انکے کالج علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ,ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر رجب لاکھو, سیکریٹری زاہد حسین,ایورگرین ہاکی کلب کوٹری کے قاضی وکیل,رائو یامین,کوچز مرزا نعیم بیگ,مظہر پنہور اور خصوصی طور پر پی ایچ ایف میں سندھ کے نمائندے اسلم خان نیازی, سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی اور تعلیمی بورڈ حیدرآباد بورڈ کےچیئرمین ڈاکٹر محمد میمن, کالج کے پرویز شیخ, کوچز زاہد حسین, قاضی وکیل, اسلم نیازی اور رمضان جمالی کی سپورٹ سے یہ مقام حاصل کیا ہے”.