پہلے ٹی ٹونٹی میں بھارت نے انگلش ٹیم کو مات دیدی

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے ٹھکانے لگا دیا جس کیلئے کپتان ویرات کوہلی کو کلدیپ یادیو کی پانچ وکٹوں اور لوکیش راہول کی سنچری کا شکر گزار ہونا پڑا۔انگلش ٹیم نے ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کیلئے طلب کئے جانے پر جوز بٹلر کے ساتھ اوپننگ کرنے والے جیسن روئے کے پانچ چوکوں سمیت 30 رنز کی بدولت پچاس رنز کا آغاز حاصل کیا اور بارہویں اوور میں سکورایک وکٹ پر 95 رنز تھا لیکن بھارتی باؤلرز نے اس کے بعد کھیل کو سنبھال لیا۔جوز بٹلر نے 69 رنز میں آٹھ چوکے اور دو چھکے لگائے لیکن ان کی کلدیپ یادیو کے ہاتھوں واپسی کے بعد ڈیوڈ ولی ہی کچھ مزاحمت کر سکے جنہوں نے 29 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر مجموعی سکور آٹھ وکٹوں پر 159 رنز تک پہنچا دیا۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ اور اومیش یادیو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں اگرچہ شیکھر دھاون صرف پانچ رنز بنا سکے لیکن روہت شرما نے 32 رنز بنا کر جارحانہ انداز سے کھیلنے والے لوکیش راہول کا بھرپور ساتھ دیا اور مجموعہ 130 تک پہنچا کر پویلین لوٹ گئے ۔ لوکیش راہول نے 53 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور 101 رنز میں دس چوکے اور پانچ چھکے لگائے جبکہ ویرات کوہلی نے 20 رنز بنا سکے ۔

error: Content is protected !!