بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان کی ڈگری جعلی

نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی ویمنز ٹی 20 ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور سے ڈی ایس پی کا عہدہ واپس لے لیا گیا ، عہدہ ان کی بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہونے کے بعد واپس لیا گیا۔بھارتی اخبار کے مطابق 2017میں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈمیں منعقد ہوا جس میں بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سےاپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا تھا،انہوںنے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے کیخلاف171رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کے مجموعے کو281رنز تک پہنچادیا ،یوں حریف ٹیم آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں36رنز سے شکست دی تھی۔اس شاندار کارکردگی پر ہرمن پریت کور کو بھارت کی پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی تاہم جب ان کی ڈگری تصدیق کیلئے میرٹھ کی چوہدری چرن سنگھ یونیورسٹی بھجوائی گئی تو یونی ورسٹی نے ڈگری کی تصدیق سے انکار کرتے ہو ئے اسے جعلی قرار دے دیا۔عدم تصدیق پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کو جعلی ڈگری رکھنے پر ڈی ایس پی کا عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔بھارتی پولیس کے مطابق ہرمن پریت کور نے جو تعلیمی دستاویزات جمع کروائیں وہ جعلی ثابت ہوئیں ،تعلیمی قابلیت کی کمی کے باعث ہرمن پریت کور ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتیں۔ہرمن پریت کور بھارت کی وہ واحد کرکٹر ہیں جو آسٹریلین کرکٹ لیگ بگ بیش کا بھی حصہ ہیں ،انہوں نے یہ اعزاز 2016میں حاصل کیا جبکہ ھال ہی میں انہوں نے انگلینڈ کی کائونٹی لنکا شائر سے بھی معاہدہ کیا ہے۔بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کورکو بھارت کا ایک اہم سویلین ایوارڈ’’ ارجنا‘‘ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے سیدھے ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی کپتان ہرمن پریت کور سے’’اے‘‘ کیٹیگری کا معاہدہ کر رکھا ہے۔

error: Content is protected !!