عمران طاہر نصرت فتح علی خان کے مداح

ڈربن (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر ’گوگلی‘ اور ’دوسرا‘ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے  بھی شوقین نکلے۔بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے ساتھ ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران طاہر نے انکشاف کیا کہ وہ شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان مرحوم کے مداح ہیں اور ان کے گانے شوق سے سنتے ہیں۔انٹرویو کے دوران انہوں نے استاد نصرت فتح علی خان کا مشہور گیت ’سانوں ایک پل چین نہ آئے، سجنا تیرے بنا‘ بھی گنگنایا اور پرستاروں کو خوب متاثر کیا۔عمران طاہر کی گلوکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے جسے متعدد افراد لائک اور شیئر کر رہے ہیں۔

error: Content is protected !!