چینی آرٹسٹ نے تربوزوں پر کھلاڑیوں کے پوٹریٹ تراش ڈالے

بیجنگ (سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال ورلڈ کپ 2018کا میلہ زورشور سے جاری ہے جس کا جنون نہ صرف کھلاریوں بلکہ شائقین کے بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر لوگ فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔

فٹبال ورلڈ کپ 2018کا جنون

چین کے اس ماہر شیف کو ہی دیکھ لیں جس نے فٹبال کا جشن مناتے ہوئے تربوز پر فٹبال اسٹارز کے خوبصورت پورٹریٹس تراش لئے۔چین سے تعلق رکھنے والے ماہر شیف نے تیز دھار والی چھری کی مدد سے تراش خراش کے بعد لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈ و دیگر فٹبال کھلاڑیوں کی تصاویر بنا کراپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ۔

error: Content is protected !!