نیپال کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ ہالینڈ کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرے گی

ایمسٹرڈیم (سپورٹس لنک رپورٹ) نیپال کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ دورہ ہالینڈ کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کرے گی۔ ہالینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم اگست جبکہ دوسرا اور آخری میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔نیپال نے رواں سال مارچ میں زمبابوے میں منعقدہ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کر کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا درجہ حاصل کیا تھا اور وہ اگست میں ہالینڈ کے خلاف ڈیبیو کرے گی۔دوسری جانب میزبان ہالینڈ کی ٹیم بھی 4 برس بعد انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرے گی، ہالینڈ کی ٹیم 2014ء￿ میں نیوزی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کا درجہ کھو چکی تھی تاہم 2015-17ء￿ میں ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے اس نے دوبارہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا درجہ حاصل کیا۔

error: Content is protected !!