پاکستانی خواتین باکسرپہلی بار ایشین گیمز میں حصہ لیں گی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین باکسرز بھی شرکت کرینگی ،خواتین باکسرز کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ناصر نے بتایا ہے کہ آئندہ ماہ انڈونیشیا میں ہونے والے ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے کیمپ میں 18مرد باکسرز کیمپ میں موجود ہیں ۔ تربیتی سیشن میں 6 خواتین باکسرز شریک ہیں جن میں رضیہ بانو، خولہ اطہر ، مہوش عروج ، ہادیہ کمال ، رخسانہ پروین ، میمونہ خان شامل ہیں۔

error: Content is protected !!