محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل کیلئے 15جولائی کو رنگ میں اتریں گے


کوالالمپور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں جس کے لیے انہوں نے تیاری شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر نے ملائشیا سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ ورلڈ ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے پرجوش نظر آئے۔ محمد وسیم کا کہنا تھا 15 جولائی کو ہونے والے مقابلے کےلیے بالکل تیار ہوں۔اُن کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹائٹل جیت کر پاکستان لاؤں گا، قوم میری جیت کے لیے دعا کرے‘۔واضح رہے کہ ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 جولائی کو عالمی مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کا فلائی ویٹ کیٹگری میں جنوبی افریقا کے باکسر موروثی متھالین سے مقابلہ ہوگا۔پاکستانی باکسر محمد وسیم 8 انٹرنیشنل ناقابلِ شکست فائٹ کرچکے جبکہ افریقا کے موروثی متھالین اب تک کے کیرئیر میں 37 مقابلے کرچکے جن میں سے انہوں نے 35 میں فتح حاصل کی ۔محمد وسیم گزشتہ برس ڈبلیو بی سی رینکنگ میں فلائی ویٹ کیٹگری کے نمبر ون باکسر قرار پائے تھے۔ باکسر محمد وسیم نے 8 پروفیشنلز فائٹ کھیلیں اور سب مقابلوں میں کامیابی حاصل کی مگر انہیں ڈبلیو بی سی فلائی ویٹ کی ورلڈ رینکنگ میں پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے امریکا میں منعقد ہونے والے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

error: Content is protected !!