پہلی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کے انعقاد کا اعلان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی نمبرون برانڈ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی پہلی "زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ” کے انعقاد کا بڑا اعلان, لیگ کے انعقاد کا مقصد محبت اور مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے پیغام کو فروغ دیناہے, جاوید آفریدی

پاکستان کی تاریخ کی پہلی اسکول لیگ, پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گلوبل لیگ کے انعقاد کے بعد پاکستان سپر لیگ کی نمبرون برانڈ پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن نے پاکستان کی پہلی "زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ” کے انعقاد کا اعلان کیا .
زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد پشاور زلمی, زلمی فاؤنڈیشن اور World Council of Religions
کی مشترکہ کاوش سے کیا جارہا ہے .
رائیونڈ, لاہور میں قائم ہایئر پاکستان کے ہیڈ آفس میں ہونیوالی پروقار تقریب میں پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی , وفاق المدارس ال سلفیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یاسین ظفر,
World Council of Religions Pakistan
کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حافظ محمد نعمان حامد, سیکرٹری کیتھولکس بشپس کانفرنس پاکستان , فادر ندیم فرانسس اور سکھ کمیونٹی لیڈر سرداد کلیان سنگھ نے زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا .
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہرایا کہ پشاور زلمی صرف ایک کرکٹ فرنچائز نہیں بلکہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے فروغ , اور زلمی فاؤنڈیشن کے زریعے یوتھ اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے ساتھ امن کے فروغ اور مزہبی ہم آہنگی اور رواداری کے لیے بھی کوشاں ہے .زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کا انعقاد اس جانب پہلا اور بڑا اہم قدم ہے.

جاوید آفریدی نے کہا کہ کھیلوں کے زریعے پوری دنیا میں امن کے پیغام کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور زلمی مدرسہ لیگ کے زریعے مدارس کے طلبا کو کرکٹ کی جانب لایا جائیگا اور کھیلوں کے زریعے جہاں مدرسوں کے طلبا کو بہترہن غیر نصابی سرگرمی میسر آئے گی وہیں مذہبی رواداری کو بھی فروغ ملے گا .زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ میں تمام مسالک اور مدارس کے طلبا حصہ لیں گے.جن میں سنی, شیعہ , دیو بندی , بریلوی تمام مدارس کے طلبا شامل ہیں. وفاق المدارس ال سلفیہ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یاسین ظفر,
World Council of Religions Pakistan
کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حافظ محمد نعمان حامد نے کہا کہ زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کھیلوں کے فروغ اور مدارس کے طلبا کو کھیلوں کی جانب راغب کرنےکی جانب اہم قدم ہے.
اس موقع پر زلمی فاؤنڈیشن اور
World Council of Religions کےدرمیان ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے
زلمی مدرسہ لیگ کا پہلا مرحلے اگست میں خیبر پختونخواہ میں منعقد ہوگا . ریجنل لیول پر ہونیوالے پہلے مرحلے میں دس ٹیمیں شریک ہوں جن میں درج زیل ٹیمیں شریک ہوں گی
1. Al-Haq Smashers
2. Al-Maqasid Fighters
3. Al-Hilal Challengers
4. Al-Nasr Swingers
5. Al- Wahda Hitters
6. Al-Wasl Supernovas
7. Al-Noor All-Rounders
8. Al-Khair Riders
9. Al-Muttahidoon Creatives
10. Al-Ittehad Peacebuilders
پریس کانفرنس کے دوران لیگ کو لوگو اور کٹس کی رونمائی بھی کی گئی.
خیبرپختونخواہ میں زلمی مدرسہ لیگ کے پہلے مرحلے کےبعد اس لیگ کو تمام صوبوں میں منعقد کرایا جائیگا . جس کےبعد پاکستان کی بہترین مدارس ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ منعقد ہوگا .


زلمی مدرسہ لیگ کی پریس کانفرنس میں پشاور زلمی کے اسٹار فاسٹ باؤلر عمید آصف اور ابتسام شیخ, ڈی آئی جی لاہور اطہر اسماعیل , ڈائریکٹر CSRP
نسیم خان اچکزئی , ایڈیشنل ہوم سیکرٹری مریم خان اور چئیر پرسن پنجاب کمیشن فار اسٹیٹس آف ویمن فوزیہ وقار نے بھی شرکت کی.

error: Content is protected !!