فٹبال ورلڈ کپ ،:تیسری ، چوتھی پوزیشن کا میچ کل کھیلا جائیگا

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال لورز دل تھام لیں، عالمی کپ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے بیلجیئم اور انگلینڈ کے درمیان کل  جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں شام سات بجے میدان میں اتریں گی۔شائقین کو سنسنی خیز مقابلے کا شدت سے انتظار ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل سے پہلے بڑا مقابلہ کل ہوگا۔ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قبضہ جمانے کیلئے جنگ ہو گی، بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیموں میں ہفتے کے روز زور کا جوڑ پڑے گا۔میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو کروشیا جبکہ بیلجیئم کو فرانس نے شکست دی تھی۔ اہم مقابلے میں انگلینڈ کو ایک بار پھر ایونٹ کے ٹاپ سکورر ہیری کین سے امیدیں وابستہ ہیں۔بیلجیئم کے ایڈن ہیزرڈ مخالف ٹیم کیلئے درد سر ہوں گے، شائقین کو کانٹے کے مقابلے کا شدت سے انتظار ہے۔

error: Content is protected !!