عالمی کپ فٹبال،،فرانس اور کروشین تماشائیوں کی بڑی تعداد ماسکو پہنچ گئی


ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ) فرانس اور کروشیاکے درمیان ورلڈ کپ فٹ بال کا فائنل اتوار کو ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ فائنل دیکھنے کیلئے کروشیا اور فرانس کے تماشائیوں کی بڑی تعداد ماسکو پہنچ چکی ہے۔ ملک کے دیگر شہروں سے بھی شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔امکان ہے کہ سینٹ پیٹرز برگ میں ہونےوالے انگلینڈ اور بیلجیم کے تیسرے میچ کے بعد بھی شائقین کی بڑی تعداد ماسکو پہنچے گی۔ دریں اثنا فائنل میں پہلی بار پہنچنے والی کروشین ٹیم کے پرستار پرجوش اور فیصلہ کن میچ دیکھنے کیلئے بے چین ہیں۔ کروشین ٹیم فینز کلب کے مطابق اندازاً 10 سے 15 ہزار کروشین فائنل کیلئے ماسکو کا رخ کریں گے۔ اس بارے میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ دیکھنے کیلئے ہمیں لاکھوں درخواست موصول ہوئی ہیں لیکن سب کو منظور نہیں کیا جاسکتا۔

error: Content is protected !!