ورلڈکپ فٹ بال: انگلینڈ کوایک اور شکست، بیلجیئم کی تیسری پوزیشن

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)ورلڈکپ فٹ بال 2018 میں تیسری پوزیشن کے میچ میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو 2-0 سے شکست دے دی۔سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم کی ٹیم کھیل میں چھائی رہی اور انگلینڈ کو باآسانی شکست دے دی۔بیلجیئم کے کھلاڑی تھامس میونئر نے چوتھے منٹ میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جو پہلے ہاف تک کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔دوسرے ہاف میں انگلینڈ کی ٹیم نے گول کرنے کی متعدد کوششیں کی تاہم وہ ناکام رہی جبکہ بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے بھی دوسرےہاف کے آغاز میں گول کرنے کے متعدد مواقع ضائع کردیے۔بیلجیئم کے اسٹار کھلاڑی ایڈن ہیزارڈ نے اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 82 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی برتری دوگنا کر دی اور پوزیشن مستحکم کردی۔ہیزارڈ کی جانب سے کیا گیا میچ کا دوسرا گول کھیل کے اختتام تک برقرار رہا یوں بیلجیئم نے انگلینڈ کو ورلڈکپ کی تیسری پوزیشن سے بھی باہر کردیا۔خیال رہے کہ فرانس نے بیلجیئم کو سیمی فائنل میں شکست دی تھی اور دوسری جانب کروشیا نے انگلینڈ کو زیر کرکے فائنل میں جگہ بنالی تھی۔ ورلڈ کپ کا فائنل 15 جولائی کو فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!