سلطنت فٹبال کا اگلے چار سال کیلئے حکمران کون؟فیصلہ آج ہوگا

ماسکو(جی سی این رپورٹ)سلطنت فٹبال کا اگلے چار سال کیلئے نیا حکمران کون ہوگا،حکمرانی کی جنگ آج فرانس اور کروشیا کے درمیان ہوگی، فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو خالص سونے کی بنی فیفا ٹرافی کے ساتھ مجموعی طور پر 3کروڑ94لاکھ ڈالر سے زائد رقم بھی انعام کے طور پر ملے گی۔فائنل میں شکست برداشت کرنے والی ٹیم کو انعام کے طور پر 2کروڑ 95لاکھ ڈالر اور تیسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم ڈھائی کروڑ ڈالر ،چوتھا مقام پانے والی ٹیم سوا دوکروڑ کے لگ بھگ انعامی رقم کی حقدار قرار پائے گی۔فائنل میچ کے لئےشا ئقین کا جوش عروج پر ہے، میچ کے حوالے سے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں، تماشائیوں کو پر سکون میچ دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،فائنل میں پہلی بار جگہ بنانے والےکروشین ٹیم کے کھلاڑی ٹورنامنٹ جیت کر اپنی فٹ بال کی نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے پرامید ہیں جبکہ دوسری جانب سے فرانس کی ٹیم ہے جو تجربہ میں اس ٹیم سے بہت آگے ہے، لیکن موجودہ ورلڈ کپ فٹ بال کے حیران کن نتائج کے باعث اس بات کی پیش گوئی کرنا مشکل ہوگئی ہے کہ دونوں میں سے کون جیتے گا۔ٹورنامنٹ کیلئے ٹاپ ٹیموں سے دفاعی چیمپئن جرمنی، برازیل، پرتگال،اسپین کی ٹیمیں باہر ہوچکی ہیں۔ روسی شائقین کو بھی قوی امید تھی کہ ان کی ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی لیکن کروشیا نے کوارٹر فائنل میں اس کی آگے کی دوڑ کو بریک لگائی۔ خوبصورت ٹرافی جیتنے کیلئے فرانس اور کرویا کی ٹیمیں اتوار کو روس کے شہر ماسکو کے لوزنیکی فٹ بال اسٹیڈیم میں سردھڑ کی بازی لگائیں گی۔ فرانسسی ٹیم کا تجربہ ورلڈ کپ میں کروشیا سے بہت بہتر ہے۔ فرانس اس سے قبل 1998ءاور 2006ءمیںہونے والے ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹس کے فائنلز کھیل چکا ہے۔

فرانس نے 1998ءمیں اپنے ملک میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں برازیل کو شکست دیکر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ 2006ءمیں اسے اٹلی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،فرنس نے 1958، 1982اور آخری بار 1986 میں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ۔کروشیاکی ٹیم 1998ء کے فرانس میں ہونے والے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کوارٹر فائنل اور پھر سیمی فائنل میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کروشین ٹیم نے پہلی بار میگا ایونٹ کا فائنل رسائی حاصل کی ہے اس لئے اس ٹیم کو بھی خطرناک حریف قراردیا جارہا ہے۔دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل میں دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ورلڈکپ فٹ بال کی تاریخ میںسب سے زیادہ پانچ بار ایونٹ جیتنے کا اعزاز برازیل کو حاصل ہے۔ جرمنی اور اٹلی کی ٹیموںنےیہ ٹورنامنٹ4,4 بار جیت کا مزہ چکھا ، رواںایونٹ میں جرمنی نے دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ایونٹ میں شرکت کی لیکن پہلے ہی ایونٹ میں باہر ہوگئی۔ یوراگوئے اورارجنٹائن کی ٹیموں نے دو دو بارجبکہ انگلینڈ ،فرانس اور اسپین کی ٹیمیں ایک ایک عالمی اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔

error: Content is protected !!