عالمی کپ فٹبال کے فائنل میں میدان میں گھسنے والے شائقین کو سزا مل گئی


ماسکو: (سپورٹس لنک رپورٹ) فٹبال ورلڈکپ فائنل کے دوران میدان میں گھسنے والے شائقین کو 15 روز کیلئے جیل بھجوا دیا گیا، 3 برس تک بین الاقوامی میچز دیکھنے کی پابندی بھی عائد کر دی گئی۔فٹبال ورلڈکپ کا فائنل، کھیل کے دیوانوں کو دیوانگی مہنگی پڑ گئی۔ دوران میچ میدان میں گھسنے والے شائقین کو عدالت نے سزا سنا دی۔ کھیل میں 25 سیکنڈ کی مداخلت کرنے والوں کو 15 روز کیلئے جیل بھجوا دیا گیا۔ چاروں کے 3 برس تک بین الاقوامی مقابلے دیکھنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ فائنل میں فرانس نے کروشیا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی۔

error: Content is protected !!