پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ محمد عامر کی کارکردگی سے پریشان


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کرکٹ ٹیم انتظامیہ فاسٹ بولر محمد عامر کی غیر مستقل مزاج کارکردگی سے پریشان ہے۔ محمد عامر نے پہلے میچ میں 21 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی البتہ دوسرے میچ میں 33 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اور سرفراز احمد چاہتے ہیں کہ محمد عامر فرنٹ سے لیڈ کریں لیکن ان کی کارکردگی میں تسلسل دکھائی نہیں دیتا۔26 سالہ محمد عامر 33 ٹیسٹ، 42 ون ڈے اور 41 ٹی 20 کھیل چکے ہیں۔ محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے پر غور کررہے ہیں اورتمام تر توجہ محدود اوورز کی کرکٹ پر دینا چاہتے ہیں لیکن محمد عامر ابھی تک سینیئر بولر والا کردار ادا کرنے میں ناکام ہیں۔ون ڈے سیریز سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی محمد عامر کو پانچ میں سے تین میچ کھلائے گئے تھے۔

error: Content is protected !!