نویں رگبی ورلڈ کپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا


ٹوکیو(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل رگبی یونین نے 2019ئ میں شیڈول نویں رگبی ورلڈکپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا، انگلینڈ کو گروپ سی میں فرانس اور ارجنٹائن کا چیلنج درپیش ہو گا، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور اٹلی کے ا?منے سامنے ہو گی۔ میگا ایونٹ 20 ستمبر سے 2 نومبر 2019ئ تک جاپان میں کھیلا جائے گا۔ڈراز کے تحت گروپ اے میں میزبان جاپان، ا?ئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، یورپا 2 اور اوشنیا تھری کے درمیان ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم، گروپ بی میں عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور اٹلی،،،، گروپ سی میں انگلینڈ، فرانس،،،، ارجنٹائن، امریکاز ون اور اوشنیا ٹو جبکہ گروپ ڈی میں ا?سٹریلیا، ویلز، جارجیا، اوشنیا ون اور امریکاز ٹو شامل ہیں۔

error: Content is protected !!