سکھر(سپورٹس لنک رپورٹ)شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام ماہانہ 12 ویں تائی کوانڈو چمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا چمپئین شپ کے مہمان خاص بلدیہ اعلی سکھر کے آفیسر محمد علی شیخ تھے۔چمپئین شپ میں اکیڈمی کے چھوٹے اور بڑے کھلاڑیوں نے حصہ لیا چمپئین شپ میں بہترین کھیل کامظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ماہانہ چمپئین شپ کے آرگنائزر سکھر ڈویڑن تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریڑی ماسٹر عبدالرزاق راجپوت مہمانوں کو سندھ کا کاروایتی تحفہ اجرک پیش کی اس چمپئین شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا تائی کوانڈو گیمز کو سکھر کے تمام اسکولوں میں کرایا جائے تاکہ طلبہ طلبات میںخود اعتمادی اور مشکلات سے نمٹنے کے لئے حوصلہ پیدا ہوسکے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی علی شیخ کاکہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لئیتعلیمی سرگرمیو ں کیساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمی بھی ضروری ہے محدود وسائل کے باوجود بچوں کا کاکھیلوں کی سرگرمیاں مہیا کرنا عبادت سے کم نہیں دعا گو ہے تائی کوانڈو گیمزسکھر کے کیتمام تعلیمی درسگاہوں میں بچوں کو تائی کوانڈو گیمز سیکھا کر بچوں میں ایک نیا جذبہ پیدا کر کے ملک و قوم کا روشن کریں۔