سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل۔اعجاز احمد صدر۔گلفراز خان سیکریڑی۔جاوید چھتاری چیئرمین اور خالد منیر  خزانچی  منتخب کر لئے گئے۔21 رکنی کابینہ میں 11کا تعلق اندرون سندھ سے 10 کا تعلق کراچی سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق۔سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلہ میں سند کے تمام رڈویژنل ہاکی ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا ایک  اہم اجلاس اتوار کو اولمپئین حنیف خان جنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں  حیدر آباد سے رضوان تنویر۔ انور حسین۔ نسیم شاہ، ۔خالد منی، لاڑکانہ سے اکبر قائمخانی، عقیل احمد۔میرپورخاص سے ناصر خان اجمیری۔سکھر سے امان اللہ مغل۔شہید بے نظیر آباد سے غفران بخاری، محمد آصف، میمونہ بی بی، اعجازالدین۔ جاوید چھتاری۔ ڈاکٹر ایس عبدالماجد۔ شاکر علی۔ بینش  ایم علی۔ گلفراز احمد خان۔عبدالعظیم خان۔جاوید اقبال۔عارف حیات۔اور حیدر حسین نے شرکت کی.
الیکشن کمیشن کے چیئر مین عظمت پاشا کی صدارت میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی نئی 21 رکنی کابینہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئی۔ انتخابات کے موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر اصغر بلوچ نے آبزرور کے خدمات انجام دیں۔ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخاب میں معروف ایڈوکیٹ سپریم کورٹ جاوید چھتاری۔چیئرمین، اعجازا لدین صدرسندھ ہاکی ایسوسی ایشن۔ ڈاکٹر ایس عبدالماجد سینئر نائب صدر۔ گلفراز احمد خان سیکریڑی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اور خالد منیر خازن منتخب ہوگئے۔دیگر عہدیداروں میں رضوان تنویر۔انور حسین۔شاکرعلی۔ناصر خان اجمیری نائب صدر۔بینش ایم علی نائب صدر (خواتین ونگ)۔۔اکبر قائم خانی۔عبدالعظیم خان۔امان اللہ مغل ایسوسی ایٹ سیکیریٹری۔ میمونہ بی بی ایسوسی ایٹ سیکیریٹری (خواتین ونگ) جبکہ جاوید اقبال۔عارف حیات۔غفران بخاری۔محمد آصف۔نسیم شاہ، میجرر شاہنواز۔ ریاض الدین، فیصل اسماعیل اورعقیل احمد ممبر ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہوگئے۔ میجرر شاہنواز چیئرمین ڈسپلن کمیٹی، ریاض الدین چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی اور فیصل اسماعیل کو چیئرمین ایمپائرنگ کمیٹی مقرر کردیا گیا. اس موقع پر شہید بے نظیر آباد کے حسن عسکری کانگریس ممبر پی ایچ ایف،سیکرٹری ریجنل سپورٹس کمیٹی شہید بے نظیر آباد بھی موجود تھے

error: Content is protected !!