ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا باعث فخر،دیمتھ کرونارتنے


کولمبو۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) سری لنکن ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین دیمتھ کرونارتنے نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کرنا میرے لئے باعث فخر ہے، 20 سے 25 ٹیسٹ سنچریاں بنانا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے کلین سویپ کیا تھا، کرونارتنے نے چاروں اننگز میں ففٹی پلس سکور بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میری کارکردگی ٹیم کی جیت کے کام آئی، مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں، میں میچ وننگ پرفارمر بننا چاہتا ہوں، اس کے علاوہ 20 سے 25 ٹیسٹ سنچریاں بنانا میرا ہدف ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ ایک دن میں اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہو جائوں گا۔

error: Content is protected !!