سینئر انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ‘ زونIIکی زونIIIکیخلاف سنسنی خیز کامیابی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ٹی ایم سی گراؤنڈ (گلبرگ) کراچی پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد کے سی سی اے زونIIنے کے سی سی اے زونIIIکوسہہ روزہ ریجنل انٹرڈسٹرکٹ سینئر(کراچی ریجن) 2018-19میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی۔ نور ولی نے پہلی اننگز میں 87اور دوسری اننگز میں 67رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ رائٹ آرم آف بریک بولر فیصل طاہر نے پہلی اننگز میں 5اور دوسری اننگز میں 7کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگا کر زونIIکی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ناکام سائیڈ کے زیشان جمیل کے پہلی اننگز میں 90اور دوسری اننگز میں 65رنز ان کی ٹیم کے کام نہ آسکے۔سلو لیفٹ آرم اسرار احمد کی مجموعی 10وکٹیںبھی کارامد ثابت نہ ہوسکیں۔5,5میچوں کے بعد کے سی سی اے زون VI 25 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ زونIIکے 18، زون IIIکے 12، زون IVکے 9، زونVکے 12پوائنٹس ہیں۔ زونVII 6میچوں میں 21پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر ہے۔ہوم ٹیم کے گراؤنڈ پرزونIIIنے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 78.2اوورز میں 319رنز تمام وکٹوں پر اسکور کیے۔ ذیشان جمیل نے 90رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو8چوکوں اور3چھکوں پر مشتمل تھی۔ رابش احمد نے 65رنز میں 5چوکے اور4چھکے لگائے۔ شہزر محمدنے 60رنز 8چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے بنائے۔ فیصل طاہر نے شاندار بولنگ کی اور93رنز کے عوض 5وکٹیں اپنے نام کیں۔زونIIکی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 65.1اوورز میں235 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی۔ نور ولی نے 87رنز کی اننگز میں 9چوکے اور 2چھکے رسید کئے۔ نوید خان نے بھی 70رنز کی عمدہ اننگز میں 7بار گیند کو باؤنڈری کراس کرائی۔ذیشان جمیل نے 9رنز اوراسرار احمد نے 96رنز پر 4,4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 2وکٹیں رافع صفدر کو ملیں۔زونIIIنے 84رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا لیکن فیصل طاہر کی تباہ کن بولنگ کے مقابل 185رنز بناسکی۔ ذیشان جمیل نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کی اور 4چوکوں اور 2چھکے لگا کر 65رنز اسکور کئے۔ رابش احمد نے 53رنز کی باری کھیلی اور 6چوکے اور ایک چھکا لگانے میں کامیاب رہے۔رام روی کے 25رنز میں 3چوکے شامل تھے۔ فیصل طاہر نے 50رنز کے عوض 7کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔270رنز کے تعاقب میں زونIIکے اوپنر ز محمد ولی اور کاشف اقبال نے 96رنز کاشاندار آغاز اپنی ٹیم کوفراہم کیا۔محمد ولی 76رنز میں 9چوکے اور 3چھکے جبکہ کاشف اقبال نے 48رنز میں 8چوکے لگائے۔نور ولی نے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں 10چوکوں کی مدد سے 67رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ اسرار احمد نے 107رنز پر 6کھلاڑیوں کو کریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔

error: Content is protected !!