کائونٹی کرکٹ کے پہلے ہی میچ میں اظہر علی نے سنچری داغ دی


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے انگلش کائونٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں اپنے پہلے ہی میچ میں سمر سیٹ کی جانب سے سنچری داغ کر اپنے انتخاب کو درست ثابت کر دکھایا۔ منگل کو ووسٹر میںاظہر علی نے ووسٹر شائر کے خلاف ڈویژن ون کے میچ میں سنچری بناکر اپنے کائونٹی ڈیبیو کو یادگار بنا دیا۔ اظہر علی کو پہلی بار کائونٹی کھیلنے کا موقع ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کوششوں سے ملا۔ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا اظہر علی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکام رہے تھے۔ لیکن کائونٹی میچ میں اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کی ۔ انہوں نے ایک چھکے اور گیارہ چوکوں کی مدد سے 125 رنز کی اننگز کھیلی۔ اظہر علی نے پہلی اننگز میں پانچ چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے تھے ۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ چاہتی تھی کہ اظہر علی کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سیریز سے قبل اچھی پریکٹس ملے۔ اظہر علی مسلسل ناکام رہنے کی وجہ سے پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

error: Content is protected !!